جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کورونا وائرس، سندھ میں نئی پابندیوں کا اطلاق، نوٹیفیکیشن جاری

کورونا کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکشین جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز آج رات 10 بجے بند کرنےہوں گے، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، ورک فرام ہوم پرعمل کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی نئی پابندیوں کے مطابق تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورنٹس کے اندرکھانا کھانےکی اجازت نہیں ہوگی، ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اورکھانا گھر لے جانے کی سہولت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنرز کسی بھی مخصوص علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ، بیکری، ملک شاپ، ریسٹورنٹ کھلیں رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.