جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا مثبت آجانے کے بعد PCB عملے کو گھر سے کام کی اجازت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں عملے کے ایک فرد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر دفاتر بند کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بورڈ نے ملازمین کے لیے کوویڈ 19 ایس او پیز جاری کر دیے ہیں جس کے تحت ملازمین کو اگلے چار روز تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.