
کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی حج متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں۔
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 369 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ سعودی حکام سے ابھی تک حج سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حج سے متعلق عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں، سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.