بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا، حکومتِ سندھ نے فوج کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا

حکومتِ سندھ نے پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کوفوج کی تعیناتی سے متعلق درخواست کردی۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کے لیے حکومت سندھ نے وزارتِ داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی۔

خط میں کہا گیا ہے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج کی خدمات سول انتظامیہ کی مدد کے لیے درکار ہیں۔

حکومت سندھ کا خط میں کہنا ہے کہ فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفت گو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تیار ہے، کورونا کی صورت حال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کر دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.