پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ موبائل وین سے دیہاڑی دار مزدوروں اور غریب افراد کو موقع پر تازہ اور گرم کھانا دیا جائے گا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ اس سال کے آغاز میں اس پروگرام کے عزم کا اظہار کیا تھا اب اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائےگا۔
Comments are closed.