پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

کراچی: 24 گھنٹوں میں فائرنگ کے دو واقعات، 6 افراد کا ٹارگٹڈ قتل

حکام کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا جبکہ موقع سے 9 خول ملے۔

لانڈھی کی رہائشی مسکان شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں تھی تاہم شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی اور والدین نے بھی گھر سے عاق کردیا تھا۔ 

اس واقعے میں قتل ہونے والے دیگر تین عامر، صدام اور ریحان بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی تھے۔

حکام کو شبہ ہے کہ اس واردات میں مسکان کا سابقہ بوائے فرینڈ ملوث ہے۔

دوسری جانب بوٹ بیسن میں تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے ہجرت کالونی کی رہائشی عینی اور اس کے دوست عدنان کو قتل کیا جو پڑوسی بھی تھے۔

عینی شادی شدہ تھی تاہم شوہر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے والدین کے گھر پر رہتی تھی جہاں اس کی دوستی پڑوسی عدنان سے ہوگئی تھی۔

عینی کو جسم کے اوپری حصے میں تین گولیاں ماری گئیں جس کے بعد عدنان کو قتل کیا گیا۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق دہرے قتل میں عینی کے شوہر کے ملوث ہونے کا شبہہ ہے تاہم وہ فون بند کر کے غائب ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.