بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: 2 منشیات فروش گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں 2 منشیات فروش گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں منشیات فروش کی فائرنگ سے منشیات فروش ہلاک ہو گیا، فائرنگ میں ملوث منشیات فروش کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ گلی میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزمان آئے جنہوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

تینوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت سرفراز، علی اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 منشیات گروپوں میں فائرنگ کا ہے، زخمی افراد کا بھی تعلق مبینہ طور پر ایک منشیات فروش گروپ سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.