کراچی میں آئندہ دو روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
ڈائیرکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے، آج اور کل درجہ حرارت 37 سے39 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
اس دوران شہر میں شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ پیر اور منگل سے سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔
بدھ سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ یہ موسم گرما میں ہواؤں کے رُخ کی تبدیلی معمول کی صورتحال ہے۔
Comments are closed.