ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں 8 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ ان میں گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی یونٹس شامل ہیں۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔

شہر کے متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

ادھر حیدرآباد کے 17 سے زائد علاقوں میں آج سے 5 مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 923 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.