پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

کراچی کے مختلف علاقوں میں تھنڈر سیلز بننے لگے

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی کے شمال مشرق میں گرمی کے باعث تھنڈر سیلز بن رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بحریہ ٹاؤن، گڈاپ، ایئرپورٹ اور اطراف میں تھنڈر سیلز بن رہے ہیں اور بجلی بھی ان ہی تھنڈر سیلز کے باعث چمک رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے شمالی حصے میں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال میں25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.