جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی کے بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری

ملک کے بعض حصوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، کیسز میں اضافے کی وجہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنا ہے، انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کے بازاروں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے ۔

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہے، خریداروں کی گہما گہمی بھی ہے لیکن ماسک کسی کے پاس موجود نہیں، شہر  کے بازاروں میں کورونا کے حوالے سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔

لیاقت آباد کی مشہور و معروف سپر مارکیٹ کا حال بھی اطمینان بخش نہیں ہے، تنگ گلیوں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھنا تو دور شہریوں نے ماسک پہننے کی زحمت بھی نہیں کی۔

خواتین کی بڑی تعداد سپر مارکیٹ میں خرید و فروخت کرتی نظر آئیں لیکن ماسک موجود نہیں تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے بھی بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر توجہ نہیں دی جارہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.