ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

کراچی: ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور رانڈز سمیت 3 پستول برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

The post کراچی: ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.