کراچی کے علاقے لیاری میں سالِڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
بغدادی تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر غفار شاہ کے مطابق حملے میں چینی باشندے سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق بغدادی تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 142/21 میں سالِڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منیجر بابر حسین مدعی ہیں۔
مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 324، 327، 34 کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ اندراج کے بعد شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آج کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
زخمی ہونے والا چینی باشندہ کراچی کے ساؤتھ سٹی میں صفائی کرنے والی کمپنی کا ملازم ہے۔
مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ سے قبل دونوں ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا تھا۔
Comments are closed.