پیر9؍رجب المرجب 1442ھ 22؍فروری 2021ء

کراچی میں ہفتے کو موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کو موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شمالی اور شمال مشرقی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد جبکہ شام میں 40 سے 50 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.