کراچی کا پوش علاقہ ہو یا اولڈ ایریا، گیس کا بحران ہر جگہ موجود ہے۔
ڈیفنس سمیت کئی علاقوں میں شہری ہوٹل سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سلنڈر خریدنا بھی مہنگائی میں مشکل ہوگیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی جب سے آئی ہے گیس غائب ہے، نہ ناشتہ بنا سکتے ہیں اور نہ ہی کھانا پکایا جاسکتا ہے۔
گھروں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کے باعث ایل پی جی کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔
گیس بندش پر سی این جی ایسوسی ایشن کا کل سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔
Comments are closed.