اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء

کراچی میں مسلح خاتون ڈاکو بھی سرگرم

کراچی میں مرد ڈاکوؤں کے ساتھ مسلح خاتون ڈاکو بھی سرگرم ہو گئی، خاتون سمیت 3 مسلح ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

کھڑی ہوئی گاڑی کے پاس سب سے پہلے ایک ملزم آ کر رکا، کچھ دیر بعد خاتون سمیت 2 ملزمان موٹر سائیکل پر آئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق خاتون ملزمہ نے کار سوار شہری کو اسلحہ دکھایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کو دیکھ کر شہری نے بھاگنے کی کوشش کی۔

خاتون ملزمہ نے اسلحے کے زور پر شہری کو روکنے کی کوشش کی، کار سوار شہری کے بھاگنے کی کوشش پر ملزمہ نے کار پر فائرنگ بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.