ہفتہ5؍شعبان المعظم 1442ھ 20؍مارچ 2021ء

کراچی میں ایک اور کورونا ویکسین سینٹر قائم، تعداد 10 ہوگئی

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر بنادیا جس کے بعد کراچی میں کورونا ویکسین مراکز کی تعداد 10 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 2 فروری سے کراچی سمیت سندھ کے 10 اضلاع میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے چین سے موصولہ ویکسین ملنے پر صوبے میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر فرنٹ لائن ورکرز، طبی عملے ، معمر افراد اور دیگراہم امور انجام دینے والے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر بنادیا جس کے بعد کراچی میں کورونا ویکسین مراکز کی تعداد 10 ہوگئی۔

ویکسی نیشن سینٹر سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں سینٹربنایاگیاہے۔ ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں سینٹربنایاگیاہے، ضلع وسطی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمیں بھی سینٹربنایا گیاہے۔

ضلع شرقی میں ڈاوانٹرنیشنل ڈینٹل کالج اسپتال،آغاخان اسپتال، ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5 میں سینٹربنایاگیاہے۔

The post کراچی میں ایک اور کورونا ویکسین سینٹر قائم، تعداد 10 ہوگئی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.