بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سولجر بازار میں سلنڈر دھماکا، 6 زخمی

کراچی کے علاقے سولجر بازار کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 1 ہی خاندان سے تعلق رکھنے والا 1 شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سولجر بازار تھانے کے قریب واقع نالے کے ساتھ موجود گھر میں پیش آیا۔

سلنڈر دھماکے کے تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے ان 6 افراد میں 40 سالہ خاتون انا زوجہ عمران، 22 سالہ نیلوفر 7سالہ شایان، 6 سالہ رابعہ، 3 سالہ آمنہ اور 4 سالہ فروا شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.