جمعہ11؍شعبان المعظم 1442ھ 26؍مارچ2021ء

کراچی: بن قاسم کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی

کراچی کے علاقے بن قاسم میں روئی کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی جسے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے بجھایا۔

نیشنل ہائی وے پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے بن قاسم جانے والے راستے پر واقع روئی کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کا 1 اور پورٹ قاسم کا بھی 1 فائر ٹینڈر آگ بجھانے پہنچا۔

فائر فائٹرز نے ان 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے تقریباً 1 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم حتمی صورتِ حال کولنگ کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد سامنے آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.