جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: ائیرپورٹ کے علاقے سے اغواء 2 سالہ بچہ بازیاب، رکشہ ڈرائیور گرفتار

ایئرپورٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں اغوا کیے گئے 2 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا۔ 

ایئرپورٹ کے علاقے میں گھر کے باہر کھیلنے والے 2 سالہ بچے امان کو گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور اغوا کر کے فرار ہو گیا تھا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او کلیم موسیٰ کی ٹیم نے کارروائی کی۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکشے کے نمبر کی مدد سے شاہ لطیف ٹاؤن سے ملزم سکندر علی کو گرفتار کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی 2 بیٹیاں ہیں، جبکہ بیٹے سے محرومی واردات کا سبب بنی۔

پولیس نے کمسن بچے کو والدین کے حوالے کردیا جہاں ماتم بنے گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.