بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آئندہ 2 دن موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں  آئندہ 2 دن کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 38 سے 40ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ اتوار کو بھی درجہ حرارت 38 سے40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جاری گرمی کی شدید لہر کئ پیش نظر محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویوکی دوسری ایڈوائزری جاری کردی۔

پیر کو کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسیات نے مزید کہا کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.