بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:ملیر پولیس کی دو مختلف کارروائیاں، 5 منشیات فروش گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 5 منشیات فروش گرفتار کرلئے ، گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات فروشوں سے ہے۔

بن قاسم پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص کی تلاشی کے دوران ایک کلو سے زائد حشیش برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے، ملزم فائرنگ کرنے اور ڈکیتی کی واردات میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے بعد بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتارکرلئے، ملزمان بلوچستان سے بھاری مقدار میں منشیات کراچی میں سپلائی کیلئے لائے تھے۔

ایس پی ملیر کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان سے ساڑھے 22کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس تحویل میں لے لی گئی۔

گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی پہنچاتے تھے، گرفتار ملزمان میں عثمان علی، حمزہ، رحیم اللہ اور منہاج شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.