
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق جبکہ اس کے والد سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے کارکن کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کے کزن نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
واقعے کے خلاف لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.