شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک شخص نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر میں ایک شخص نے خود پر پیٹرول چھڑک کر گھر کے سامنے ہی خود کو آگ لگا لی جس کے باعث وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ سخاوت کے نام سے ہوئی ہے۔
متوفی پہلے ٹھیلہ لگاتا تھا لیکن کچھ عرصہ سے اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھاجس کے باعث وہ کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، سخاوت شادی شدہ تھا اور اس کی 2 بیٹیاں بھی ہیں جن میں سے ایک شادی شدہ ہے۔
سخاوت حسین کی جھلسنے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اُسے شدید زخمی دیکھا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.