بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کتے نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں کتے نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیا میں کتے کے گاڑی سے کودنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے مالک کے ساتھ گاڑی میں جارہا تھا کہ اچانک چورنگی سے جیسے ہی گاڑی نے موڑ لیا تو کتا گاڑی کی کھڑکی سے کود گیا۔

کتے کے گرتے ہی پیچھے آنے والی گاڑی نے فوری بریک لگایا جس کے باعث کتا کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سے گرنے کے بعد کتا گھاس پر ٹہلنے لگا اور اس کے مالک نے تھوڑی آگے جاکر گاڑی روکی اور اپنے کتے کی خیریت معلوم کی جس کے بعد وہ کتا مالک سے لپٹ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.