اتوار13؍شعبان المعظم 1442ھ 28؍مارچ2021ء

کاٹھور کے قریب 2 ٹریلر ٹکرا گئے، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں کاٹھور کے قریب 2 ٹریلر ٹکرا نے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے گئے۔

کاٹھور کے قریب 2 ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 1 شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ٹرالر کے آپس میں ٹکرانے کا حادثہ تیز رفتاری کے باعث قابو کھو دینے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.