ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

ڈینیل پرل کیس، امریکی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور زور دیا کہ پاکستان ڈینیل پرل کیس میں احتساب کو یقینی بنائے۔

ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کی جس میں ڈینیل پرل قتل کے مجرم احمدعمر شیخ اور دیگر ملزمان کی جوابدہی یقینی بنانے کے معاملے پر  غور کیا گیا۔

انٹونی بلنکن نے ڈینیئل پرل اغوا، قتل کے ذمہ دار احمد عمر، دیگر افراد کا احتساب یقینی بنانے پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق انٹونی بلنکن  نے پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے اور ان قیدیوں کی ممکنہ رہائی کےخدشات کا اظہار کیا، وزرائےخارجہ کی افغان امن عمل پر امریکا پاکستان تعاون کی اہمیت پر گفتگو کی۔

علاقائی استحکام کیلئے امریکی معاونت، تجارتی تعلقات کیلئے تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.