منگل28رمضان المبارک 1442ھ 11؍مئی2021ء

ڈینئل پرل کیس: نظرثانی درخواست داخل کی جائے گی، ترجمان اٹارنی جنرل آفس

ڈینئل پرل قتل  کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  ترجمان اٹارنی جنرل آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں ہے۔

ترجمان اٹارنی جنرل آفس نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کہ عمر شیخ اور اس کےساتھیوں کی بریت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ترجمان  نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں صوبائی حکومت کو ہرممکن قانونی مدد فراہم کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.