امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے ملزم عمر شیخ کو کراچی سے لاہور منتقل کر دیا گیا، سندھ حکومت نےعمر شیخ کو سی ٹی ڈی پنجاب کے حوالے کیاہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق عمر شیخ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ سے پنجاب منتقل کیا گیا ہے۔
عمر شیخ پر امریکی صحافی ڈینئل پرل کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، جنوری 2021 ء میں عدالت نے عمر شیخ اور اس کے 3 ساتھیوں کو بری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔
حکومت کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.