جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ڈیرہ اسماعیل خان میں جیپ ریس کا آغاز ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریس کاآغاز ہوگیا ہے۔

 ریس ٹریک 120 کلومیٹر فاصلے پرمشتمل ہے، مقابلوں میں 70 سے زائد مردوخواتین ماہرڈرائیورز شریک ہیں۔

 محکمہ سیاحت کے مطابق  آف روڈ چیلنج میں موٹوکراس بائیک ریس بھی منعقد کی گئی ہے۔

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ یہ آف روڈ اسپورٹس صوبے کی تاریخ میں پہلی ریس ہے،ایسے ایونٹس سے ٹورازم اور ثقافت دونوں کو فروغ ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.