بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی پیشکش اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی کوشش قرار

اپوزیشن اتحاد نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی حکومتی پیشکش کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دراڑ ڈالنے کی کوشش قرار دیدیا ہے۔

حکومتی پیشکش پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللّٰہ نے ردعمل کا اظہار کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کی پیشکش قبول نہیں کی جائے گی، پی ڈی ایم کمیٹی پہلے ہی غفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین نامزد کرچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی (ف) اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے فیصلے کی پابند رہے گی۔

حافظ حمد اللّٰہ نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہی نہیں مانتے تو اُس کی پیشکش کیسے تسلیم کرسکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حکومت ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری پر تیار ہوئی ہے ویسے ہی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بھی قبول کرلے۔

اس سے قبل ایک بیان میں پی ڈی ایم رہنما عبدالغفور حیدری حکومت کی ڈپٹی چیئرمین بنانے کی پیشکش کی تردید کی اور ساتھ ہی وزیر دفاع پرویز رشید کے بیان کی مذمت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.