بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈسکہ میں 50 کروڑ کا اعلان کرکے کون سی بُری بات کی، سلیم بریار

پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے سینیر نائب صدر سلیم بریار کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں 50 کروڑ کا اعلان کرکے کون سی بُری بات کی۔

 سلیم بریار نے اپنے بیان میں کہا کہ  این اے 75 ڈسکہ میں 50 کروڑ روپےکا اعلان کرکےکون سی بری بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اعلان کے بعد نہ کوئی ٹینڈر ہوا، نہ ہی کوئی سڑکیں بننا شروع ہوئیں۔

سلیم بریار نے کہا کہ اپوزیشن والےجان بوجھ کر شور مچارہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے انتخاب کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم بریار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارا یہاں مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، ہمارا مقابلہ منشیات فروش اور غنڈہ عناصر سے تھا۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ کی جانب سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چوہدری سلیم بریار کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ق لیگ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم بریار نے 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا۔

نوٹس کے مطابق سلیم بریار نے 50 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.