جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا کیس، 2 وکیل کورونا میں مبتلا، پیش نہ ہوئے

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہورہی ہے، نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے کیس کی سماعت کررہا ہے ۔

معاون وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو کورونا ہوگیا ہے، مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، کیس کی تیاری کیلئے ایک دن کی مہلت دی جائے۔

وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت چاہے تو سلمان اکرم راجہ زوم کے ذریعے دلائل دے سکتے ہیں۔

معاون وکیل الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو بھی کورونا ہوگیا ہے۔

اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت میں ساڑھے 10 بجے تک وقفہ کر دیا اور کہا کہ ہم کیس کو ساڑھے دس بجے کے بعد سنیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ کا نقشہ اور تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں، لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کے پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات بھی پیش کردہ نقشے میں شامل ہیں۔

عدالت نےالیکشن کمیشن سےچند پولنگ اسٹیشن یا پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے بارے میں وضاحت طلب کر رکھی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.