سیکریٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن روک دی گئی ہے، 1166 پر ڈاکٹروں کو رجسٹرڈ نہیں کیا جارہا۔
ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کئی ڈاکٹروں کی شکایات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کو موصول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن بند ہے، پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھی رجسٹریشن بند کردی گئی ہے۔
ڈاکٹر قیصر سجاد نے مطالبہ کیا کہ این سی او سی اور حکومت اس معاملے کو فوری درست کرے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے پہلی ترجیح معمر افراد کو ویکسین لگانے کی رکھی ہے۔
Comments are closed.