بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے پاک فوج کیلئے کورونا ویکسین کا تحفہ

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے پاک فوج کیلئے کورونا ویکسین کا تحفہ پاک فوج نے ویکسین کی پوری کھیپ ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے پاک فوج کے لیے کورونا ویکسین کا تحفہ دیا گیا ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاک فوج ویکسین حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج ہے، تاہم ہر جگہ، ہر وقت پہلے قوم کے روایتی جذبے کے تحت پاک فوج نے پی ایل اے کی طرف سے عطیہ کردہ ویکسین قومی ویکسین مہم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ ویکسین ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا سکے جو کورونا وباء کے خلاف لڑنے اور جانیں بچانے والے حقیقی ہیرو ہیں۔

پاک فوج نے کہا کہ اس وقت میں ویکسین کے تحفے پر پیپلز لبریشن آرمی اور عوامی جمہوریہ چین کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.