
چین سے کورونا ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل چوتھی کھیپ پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کمرشل پرواز پر رات ساڑھے 8 بجے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے گی، چوتھی کھیپ کین سائنو کورونا ویکسین کی 60 ہزار ڈوزز پر مشتمل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنی کین سائنو سے کورونا ویکسین کی خریداری کی ہے، چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ 26 اور پھر29 مارچ کو اسلام آباد پہنچنا تھی۔
چین سے کورونا ویکسین کی پانچویں کھیپ 31 مارچ کو پاکستان آئے گی، سائنوفارم ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزکی کھیپ خصوصی طیارے پر پاکستان آئے گی، چین پاکستان کو کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے۔
Comments are closed.