وزیر مملکت علی محمد خان نے چینی کمپنی کو شراب کی تیاری کے لیے اجازت دینے کے معاملے پر اپنا موقف پیش کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی ملک میں شراب بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
علی محمد خان نے کہا کہ چینی کمپنی کو شراب کی تیاری کی اجازت دینے کا معاملہ کابینہ میں نہیں آیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چین کی شراب تیار کرنیوالی ایک کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ چینی کمپنی ہوئی کوسٹل بروری اینڈ ڈسٹیلری۔ لمیٹڈ ایس ای سی پی میں بھی رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی کمپنی حب بلوچستان کے ایڈریس پر 30 اپریل 2020 کو رجسٹرڈ ہوئی اور لسبیلا انڈسٹریل سٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی حب میں بلوچستان جوائنٹ وینچر کے ذریعے قائم ہوئی۔
Comments are closed.