چیلسی اور بائرن میونخ کی فتوحات کے ساتھ چیمپینز لیگ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، راؤنڈ آف 16 میں بائرن نے لازیو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا جبکہ چیلسی نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو دو گول سے شکست دیکر فائنل ایٹ میں جگہ بنائی۔
چیمپینز لیگ راؤنڈ آف سکسٹین کے آخری دن سکینڈ لیگ میں چیلسی ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ایک صفر کی برتری کے ساتھ میدان میں اتری۔
میچ کے 34ویں منٹ میں چیلسی نے برتری حاصل کی اور میچ کے آخری لمحات میں ایمرسن نے گول بناکر چیلسی کو دو صفر سے کامیابی دلادی۔
ایگریگیٹ پر تین صفر کی برتری کے ساتھ چیلسی سات سال میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے لازیو کو آؤٹ کلاس کردیا، بائرن جسے فرسٹ لیگ میں چار ایک کی برتری حاصل تھی اس نے سیکنڈ لیگ بھی ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
بورشیا ڈورٹمنڈ، لیورپول، مانچسٹر سٹی، پی ایس جی، پورٹو اور ریال میڈرڈ بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
Comments are closed.