جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ: پنجاب، پاکستان آرمی، واپڈا اپنے اپنے میچز میں کامیاب

آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پنجاب، پاکستان آرمی اور واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ 

کوئٹہ میں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جاری ہے جہاں دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔ 

ایونٹ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پنجاب اور بلوچستان کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

ابتدائی تین کوارٹرز میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی، آخری کوارٹر میں پنجاب نے دو گول بناکر میچ 0-2 سے جیت لیا۔

ایک اور میچ میں پاکستان آرمی نے سندھ وائٹ کو آؤٹ کلاس کردیا، آرمی نے ایک دو نہیں بلکہ حریف ٹیم کے خلاف 6 گول اسکور کیے، سندھ کی ٹیم ایک ہی گول بنا سکی۔

دوسرے دن کے تیسرے میچ میں واپڈا نے اسلام آباد کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا، جہاں واپڈا نے حریف کے خلاف پانچ گول داغ دیے جبکہ اس کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہِ راست نشر کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.