چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی آج کراچی پہنچے جہاں انھوں نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران آئین و قانون سازی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، بین الصوبائی ہم آہنگی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوامی فنڈز کے تحفظ کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں آئین سازی میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ دونوں شخصیات اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 503 سے کراچی پہنچی تھیں۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔
دورہ کراچی کے دوران دونوں شخصیات سے مختلف سیاسی قائدین بھی ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.