بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ الیکشن: شرمیلا فاروقی نے یوسف رضا گیلانی کو فاتح قرار دیدیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو فاتح قرار دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخابی نتائج میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی اور  مختصر پیغام جاری کیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوسف رضا گیلانی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ میں ملبوس ہیں۔

پی پی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’دی وینر‘ یعنی اُنہوں نے شکست کے باوجود بھی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ الیکشن میں فاتح قرار دیا ہے۔

صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے ۔

اس کے ساتھ ہی شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں ’وکٹری‘ یعنی فتح والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کا الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اپوزیشن کے پولنگ بوتھ کے اندر لگے کیمروں کو اگلے درجے کی دھانددلی قرار دے دیا۔

صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.