اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ خراب کیے۔
صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن ارکان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدواروں کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم امیدواروں کو ووٹ نہ دینا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے ثابت ہوگیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لیے تیار نہیں، اپوزیشن سنجیدہ ہے تو حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے تیار ہے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مستقبل میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔
Comments are closed.