پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کیلئے عمر کی شرط ختم

چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے لیے عمر کی شرط ختم کردی گئی، چیئرمین اوگرا کے عہدے کے لیے پہلےاشتہار میں کم سے کم عمر 57 سال رکھی گئی تھی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمر کی شرط یوسف خان نامی امیدوار کو چیئرمین اوگرا لگانے کے لیے ختم کی گئی، یوسف خان کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کے آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف خان کا ایک وفاقی وزیر سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے۔ آذربائیجان سے گریجویٹ یوسف خان کے پاس لیڈرشپ مینجمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.