جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چڑیا گھر سے مردہ ملے شخص کے والد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

بہاولپور کے چڑیا گھر شیر باغ میں شیر کے پنجرے سے مردہ ملنے والیے شخص کے والد اور لواحقین نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کے مطابق ورثاء نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ کیوں پیش آیا؟ کس کی غفلت تھی؟ ان پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کہنا ہے کہ ورثاء نے میت وصول کر لی ہے، میڈیا پر آنے سے انکار کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.