جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کی حکمت عملی کی وجہ سے پی ٹی آئی میں انتشار ہے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم کی حکمت عملی کی وجہ سے پی ٹی آئی میں انتشار ہے، سینیٹ انتخابات میں وزیر اعظم اور  پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

لاڑ کانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے، الیکشن قواعد کےتحت کوئی بھی اپنا ووٹ کسی صوبے میں درج کروا سکتا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ سندھ سے اسلام آباد کی طرف جائے گا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی مصنوعی طور پر  قائم حکومت مزید اقتدار  پر براجمان نہیں رہ سکتی، پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی ایوان میں اکثریت بکھر رہی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ  شیخ رشید پی ڈی ایم کو قانون اور آئین نہ سکھائے ہمیں قانون کا پتہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.