بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم مولانا کو بیوقوف بنارہی ہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مولانا کو بیوقوف بنا رہی ہے، مولانا کو عقل آجانی چاہیے کہ پی ڈی ایم کی صدارت چھوڑ دیں، کل یہ دھرنے کے لیے آئے تو مولانا کو آدھے راستے میں چھوڑ جائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن کی شکست پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ڈی ایم پر طنز  کے وار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں بڑا مزیدار کھیل ہوا، سب نے ایک دوسرے سے بدلہ لیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے بدلہ لیا، سات ووٹ ڈائریکٹ ڈال کر مسترد کروائے، تاکہ سمجھ آجائے کہ جھٹکا کیسے دیتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ان لوگوں نے مولانا کو بھی دھوکا دیا، پورے کھیل میں مجھے تو بڑا مزا آیا، کھیل آگے بھی چلے گا، یہ اسی طرح ایک دوسرے کو ماریں گے اور ہم تماشا دیکھیں گے، انجوائے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.