وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) تباہ ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری، میاں صاحب واپس آنے سے انکاری ہیں۔
ادھر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بالآخر تماشا انجام پذیر ہوا، 2020 میں بننے والا اتحاد 2021 میں انجام کو پہنچا۔ لانگ مارچ مذاق بن گیا۔ پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 11 جماعتیں، 11 ایجنڈے اور 11 کہانیاں۔ لانگ مارچ کوئیک مارچ میں تبدیل ہوگیا۔
انہوں نے پی ڈی ایم کے تمام سوگواران سے اظہار افسوس بھی کیا۔
Comments are closed.