ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پی ڈی ایم ایکسپائر ہو چکی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ایکسپائر ہو چکی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اقتدار کی ہوس میں مبتلا کرپٹ سیاستدانوں پر مشتمل پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، پی ڈی ایم کی حکومت کے خلاف ہر سازش بری طرح ناکام رہی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہتی ہے، اپوزیشن والوں کی خواہش بھی کبھی پوری نہیں ہوگی۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار پی ڈی ایم کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.