پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ کرے گی یا نہیں کرے گی؟ کون مانے گا، کون من جائے گا، فیصلہ آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن اسمبلیوں سے استعفوں کے شدید حامی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی فوری استعفوں کی مخالفت کررہی ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اگر ہم پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو شاید لانگ مارچ کی افادیت نہ ہو۔ آج پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی حکمت عملی طے ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلہ کرکے ہی ہم حکومت کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپنی تجویز لے کر جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ جو استعفوں پر نہیں مانتے، انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.