جمعہ18؍شعبان المعظم 1442ھ 2؍اپریل2021ء

پی پی اور ن لیگ کی واردات پکڑی گئی، فرخ حبیب

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی واردات پکڑی گئی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کک بیکس اور ٹی ٹیز کے لیے اکاؤنٹ استعمال کیے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے سات اکاؤنٹس چھپائے، ن لیگ بتائے اس نے بارہ اکاؤنٹس ڈیکلیئر کیوں نہیں کیے، آج ان اکاؤنٹس سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی پوچھ رہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 12 اکاؤنٹس فارم ون میں کیوں ڈیکلیئر نہیں کیے۔

واضح رہے کہ اسکروٹنی اجلاس میں درخواست گزار فرخ حبیب اور نون لیگ کے وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے جبکہ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی ڈی جی لاء سپریم کورٹ میں مصروفیت پر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ نون نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی مخالفت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.